Thursday, January 15, 2026
 

کراچی: تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، موٹر سائیکل سوار کمسن بچہ جاں بحق،ماں باپ زخمی

 



ہاکس بے روڈ پرانے ماڑی پوراسٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرالرنے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارکمسن بچہ جاں بحق اورماں باپ زخمی ہوگئے، پولیس نےٹرالرکوقبضے میں لیکراس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے ہاکس بے روڈ پرانے ماڑٰی پوراسٹاپ کے قریب تیزرفتار ٹرالرنے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار کمسن بچہ جاں بحق اورماں باپ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرایدھی ایمبولینس کے ذریعےسول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کی شناخت 2 سالہ حماد اوراس کے زخمی ماں باپ کی شناخت30 سالہ دانش اور25 سالہ زینب کے نام سے کی گئی۔ ماڑی پورپولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی تھی اورپولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرالرکو قبضے میں لیکر اس کے ڈرائیوراعجازعلی ولد احمد علی کوگرفتارکرلیا، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل