Loading
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر بلال مندوخیل کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کابینہ ڈویژن سے متعلق سال 2010-11 اور 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کی جانب سے خلاف ضابطہ اور بلاجواز 5 لگژری گاڑیوں کی خریداری سے متعلق آڈٹ اعتراض، آڈٹ حکام نے کہا کہ گاڑیوں کی خریداری کے لئےبورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری بھی نہیں تھی اور پابندی کے دوران خریدی گئیں۔
سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کہا کہ آڈٹ نے جو نشاندہی کی تھی وہ ساری باتیں درست تھیں، یہ اوریجنلی بجٹ نہیں تھا،بجٹ بورڈ منظور کرتا ہے، کچھ ریکوری ہوگئی ہے، جن افسران کا قصور ہے ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔
آڈٹ حکام نے کہا کہ انکوائری ہوئی تو پتہ چلا مس یوز بھی ہوئی ہے، 17 ہزار ریکور کردیا ہے، رپورٹ جمع کرادی ہے، کمیٹی نے آڈٹ اعتراض نمٹا دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل