Loading
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کی تاریخ کی ایک نمایاں اور مقبول شخصیت لیوک رونچی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس تقرری کے ساتھ ہی رونچی ایک بار پھر اس فرنچائز کا حصہ بن گئے ہیں۔
سابق نیوزی لینڈ کرکٹر لیوک رونچی ایک بار پھر اس فرنچائز کا حصہ بن گئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے سوشل میڈیا پر باقاعدہ اعلان کیا، لیوک رونچی پہلے بھی بطور کھلاڑی اور ہیڈکوچ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ رہ چکے ہیں۔
لیوک رونچی اسلام آباد یونائیٹڈ کے رنگوں میں ایک فیورٹ کھلاڑی رہے ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کے مؤثر ترین غیر ملکی کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے رونچی اپنی نڈر بیٹنگ، بڑے میچوں میں شاندار کارکردگی اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی کارکردگی نے لیگ میں جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے انداز کو نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی یادگار مہمات میں رونچی کا کردار مرکزی رہا، جہاں ان کی کئی اننگز پی ایس ایل کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں سے مضبوط رہا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے اس موقع پر کہا کہ لیوک رونچی اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہچان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رونچی لیگ کے تاریخ ساز اور بااثر غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور فرنچائز کے ساتھ ان کا رشتہ منفرد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم خوش ہے کہ رونچی اس سیزن میں دستیاب ہوئے اور اب بطور ہیڈ کوچ ٹیم کی قیادت کریں گے کیونکہ وہ ٹیم کے کلچر اور معیار سے بخوبی واقف ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل