Saturday, January 31, 2026
 

کراچی؛ اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

 



 اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ پاکستان بازار کی حدود غوثیہ چوک کے قریب پیش آیا۔ ایدھی حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ جس کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں  زخمی اہلکار کی شناخت عبدل زکی کے نام سے کرلی گئی ۔۔ پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے، فائرنگ کے واقعے کے وقت پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل