Saturday, January 31, 2026
 

لیجنڈری اداکار انوپم کھیر کی سہیل احمد کے ڈائیلاگ پر شاندار اداکاری؛ ویڈیو وائرل

 



بھارت کے لیجنڈری اداکار انوپم کھیر پاکستان کے معروف اداکار سہیل احمد کے مداح نکلے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سہیل احمد پاکستان کے اُن مشہور کامیڈین میں سے ایک ہیں جن کے نبھائے ہوئے کردار لازوال اور ادا کیے گئے ڈائیلاگ امر ہوگئے۔ وہ سیاست اور کرنٹ افیئر کے ایک ٹاک شو میں عزیزی کے کردار ادا کرتے ہیں۔ جس میں اپنے برمحل جملوں اور مزاحیہ اداکاری سے خشک موضوعات کو بھی مزاح کی چاشنی کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔ یوں تو ان کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں لیکن پروسی ملک بھارت کے بڑے بڑے اداکار بھی سہیل احمد کے مداح ہیں۔ حال ہی میں بالی وڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے سہیل احمد کے مشہور ہونے والے ایک ڈائیلاگ پر ڈبس میش کیا۔         View this post on Instagram                       سہیل احمد کے مزاحیہ ڈائیلاگ اصل میں پاکستان کے ایک شو سے لیے گئے ہیں اور ان کے منفرد انداز نے لاکھوں لوگوں کو قہقہوں پر مجبور کردیا۔ بھارتی اداکار انوپم کھیر نے سہیل احمد کے ان ڈائیلاگ کو مزاحیہ انداز میں دوبارہ ادا کیے بلکہ اپنی منفرد اداکاری سے چار چاند لگائے۔ انوپم کھیر نے سہیل احمد کے ڈائیلاگ پر اپنے چہرے کے تاثرات، ٹائمنگ اور ردعمل کے ساتھ ایک مختصر لیکن زبردست مزاحیہ ویڈیو شیئر کی۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگئی اور اس سے ثابت ہوگیا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل