Sunday, February 01, 2026
 

بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر خریدنے،فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب،اہم کارندہ گرفتار ،ویڈیوز برآمد

 



اسلام آباد کا  معصوم بچوں کا استحصال کرنے والے  بڑے نیٹ ورک کے خلاف  ایکشن معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر  خریدنےاورفروخت  والے گروہ کو بے نقاب کرکے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا، چھ سو سے زائد نازیبا وڈیوز برآمد کرلیں گئیں ملزم لڑکی بن کر بچوں کو ورغلاتا اور نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل بھی کرتا وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تانے بانے ڈارک ویب تک جانے لگے۔ حکام کے مطابق مری سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی سےگرفتارملزم تیمورمحمود کے قبضے سے بچوں کی 600 سےزائد نازیبا ویڈیوزبرآمد ہوئیں ملزم سوشل میڈیا پر لڑکی بن کرکمسن بچوں کو ورغلاتا اور پھر نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم کے موبائل فون سے شریک ملزمان کے  مختلف واٹس ایپ گروپوں کے زریعے  مقامی   اور بیرون ممالک کےبچوں کی ویڈیوز و تصاویر کا اشتراک وغیرہ بھی سامنے آیا۔ ملزم اور واٹس ایپ گروپوں کے زمہ داران کےخلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔ ملزم  کے ڈارک ویب سے تعلق کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی گیں ہیں ملزم ویڈیوز کے زریعے بچوں کو مسلسل بلیک میل بھی کرتا رھااور دیگر مقاصد کے علاؤہ رقوم بھی ہتھیانے ملوث تھا۔ این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ملزم سے وسیع پیمانے تفتیش کا آغاز کردیاگیا دیگر ملوث عناصر کو بھی جلد گرفتار کیا جایے گا جبکہ سہولت کاروں کا بھی تعین کیا جارھا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل