Sunday, February 01, 2026
 

پی ایس ایل فرنچائز حیدرآباد کی لانچنگ تقریب 7 فروری کو منعقد ہوگی

 



پی ایس ایل پی ایس ایل میں شمولیت اختیار کرنے والی نئی فرنچائز حیدرآباد کی لانچنگ تقریب 7 فروری کو نیاز اسٹیڈیم، حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پرحیدر آباد ٹیم اپنا لوگو اور نام کا اعلان کرے گی، حیدرآباد ٹیم کی لانچنگ کے سلسلے میں کراچی سے حیدرآباد تک ریلی نکالی جائے گی۔ حیدرآباد ٹیم کے مالک فواد سرور بھی لانچنگ تقریب میں شریک ہونگے، تقریب میں کنسرٹ اور آتش بازی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر مشہور گلوکار سیف سمیجو بھی آواز کا جادو جگائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل