Sunday, February 01, 2026
 

بےضابطگییوں اور نیلامی میں ہیرپھیر  کی محکموں کو خود تحقیقات کرنے کا اختیار دے دیا گیا

 



پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے احتساب  کا عمل تیز کرنے کے لئے سرکاری سطح پر خریداری میں بے ضابطگییوں اور نیلامی میں ہیر پھیر  کی محکموں کو خود تحقیقات کرنے کا اختیار دے دیا۔ سرکاری محکمے قانونی طریقہ کار سے انحراف کرنے والے افسران کرنے کے خلاف  خود تحقیقات کرنے کے مجاز ہوں گے، سرکاری محکمے دو ہفتوں میں خود انکوائری کرکے  مالی بے ضابطگییوں کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں پیش کریں گے۔ سرکاری افسران کے بغیر تیاری کے پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری میں پیش ہونے پر چئیرمن پی اے سی تھری احمد اقبال نے اظہارِ ناراضگی کیا۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال  نے کہا کہ سرکاری محکموں کے مختلف نوعیت کے بے ترتیب آڈٹ پیرے پی اے سی میں پیش کرنے سے احتساب کا عمل متاثر ہو رہاہے ایسے طرز عمل پر مجھے افسوس ہے ۔ایسا کرنے سے ہم  پھر پیچھے چلے جاتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل