Loading
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کلین سویپ پر قوم کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کی پذیرائی کی، انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز اپنے نام کیے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں یعنی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں غیر معمولی مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور جذبے کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔
وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ،کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ جیت کا یہ شاندار سلسلہ آئندہ بھی برقرار رہے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل