Sunday, February 01, 2026
 

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرلیا

 



قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرلیا۔ بابر اعظم نے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر کے بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لاہور میں کھیلے گئے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے ذمہ دارانہ اور دلکش بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز اسکور کیے۔ اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 39ویں نصف سنچری مکمل کی۔ یہ بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کا 139واں میچ تھا۔ اس سے قبل ویرات کوہلی نے 125 میچز میں 38 نصف سنچریاں اسکور کر رکھی تھیں۔ اس فہرست میں سابق بھارتی کپتان روہت شرما 37 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 31 نصف سنچریوں کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 29 نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ انہوں نے 139 اننگز میں 39.51 کی شاندار اوسط سے 4505 رنز اسکور کر رکھے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل