Sunday, February 01, 2026
 

بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا بیان

 



بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حملوں میں متعدد معصوم شہریوں اور بہادر سیکورٹی اہلکاروں اور سپاہیوں کی شہادت ہوئی ہے، ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے حکومت پاکستان اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سفارتخانے نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اصولی طور پر ہر قسم کی دہشت گردی کی واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہے ، دہشت گردی عالمی برادری کے لیے ایک سنگین خطرہ اور تشویش کا باعث ہے۔ بیرونی عناصر کی حمایت سے ایسی گھناوٴنی حرکتوں کا مقابلہ علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔ ایرانی سفارتخانے کے مطابق ہماری دعائیں اور نیک خیالات ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، ہم زخمیوں کی محفوظ اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل