Loading
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے داتا دربار کا دورہ کیا جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ہمراہ تھے۔
میاں نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مزار پر فاتحہ خوانی کی، میاں نواز شریف نے کہا کہ مزار روحانی سکون، برداشت اور ہم آہنگی کا عظیم مرکز ہے، مقدس مقام پر آنے والے زائرین کی خدمت ایک قومی ذمہ داری ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سہولیات، سیکیورٹی، صفائی اور سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ان کے ساتھ موجود تھے، چادر چڑھائی اور پھول بھی نچھاور کیے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ داتا دربار کی توسیع و ترقی کا منصوبہ ایک اہم اور تاریخی منصوبہ ہے، مقصد لاکھوں زائرین کو سہولیات فراہم کرنا ہے،سیکریٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل