Loading
رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ(جنوری 2026ء )میں پاکستان کی برآمدات پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں البتہ رواں مالی سال2025-26 کےپہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری)میں تجارتی خسارےمیں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعدادوشمار کےمطابق برآمدات کاحجم 35 فیصد اضافےسے 3.1 ارب ڈالرتک پہنچ گیا ہے۔ جنوری میں درآمدات 5 فیصدکم ہوکر 5.8 ارب ڈالر رہ گئیں۔ ماہانہ تجارتی خسارہ 29 فیصدکم ہوکر 2.7 ارب ڈالر تک محدود رہ گیا ہے، البتہ مالی سال کےپہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارےمیں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کےمطابق جولائی تاجنوری تجارتی خسارہ 17 ارب ڈالرسےبڑھ کر 22 ارب ڈالرسےتجاوزکرگیا۔ جولائی تا جنوری برآمدات 7 فیصد کمی سے 18.19 ارب ڈالر رہیں۔ اس دوران درآمدات 9.42 فیصد بڑھ کر 40 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ گزشتہ سال 7 ماہ میں 36.77 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ جنوری 2025ء کے مقابلے پاکستانی برآمدات میں 3.73 فیصد اضافہ ہوا۔
مشیر وزیرخزانہ خرم شہزادکا کہنا ہےکہ بڑھتی ماہانہ برآمدات اورکم ہوتی درآمدات معیشت میں بہتری کے آثار ہیں۔ کم توانائی لاگت اور شرح سود میں کمی سے برآمدات مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل