Loading
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 148ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 064ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 14ہزار 800روپے کے اضافے سے 5لاکھ 29ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 12ہزار 689روپے بڑھ کر 4لاکھ 53ہزار 671روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 109روپے کے اضافے سے 9ہزار 255روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 93روپے کے اضافے سے 7ہزار 934روپے کی سطح پر آگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل