Loading
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے باقاعدہ آغاز میں تین روز سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ایسے میں پاکستان کی خاموشی آئی سی سی کا تناؤ بڑھانے لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے حکام کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھارتی میچ کے بائیکاٹ سے متعلق آفیشل کمیونیکیشن کا انتظار ہے۔
تاہم پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان کے بعد ہماری جانب سے بات دوہرانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے بھی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کی اجازت نہ ملنے کا حکومتی خط کونسل میٹنگ میں پیش نہیں کیا تھا۔
دوسری جانب عالمی گورننگ باڈی نے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر میٹنگ بلانے کا ارادہ ملتوی کردیا ہے۔
اس معاملے کو پس پردہ حل کرنے کی کوششوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے پریشان کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی پاکستان کو منانے کے لیے راستے تلاش کرنے لگی ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے معاملے پر پاکستان سے پس پردہ بات چیت کرے گا اور اس کے لیے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل