Tuesday, February 10, 2026
 

کوئٹہ، ساڑھے گیارہ کروڑ کی ڈکیتی، قائم مقام ڈی ایس پی سمیت 7 ملزمان گرفتار

 



بلوچستان کے دارالحکومت میں ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی میں ملوث قائمقام ڈی ایس پی اور تین پولیس اہلکاروں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے مطابق گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 37 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی ہے، جبکہ گرفتار قائمقام ڈی ایس پی کے قبضے سے 40 لاکھ روپے نقد رقم برآمد ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان 17 افراد پر مشتمل گروہ کا حصہ ہیں اور دیگر 10 ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تحقیقات کے مطابق ملزمان نے دو ماہ قبل مسجد روڈ کٹ پیس مارکیٹ کے شاپنگ سینٹر میں ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل