Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران پانچ زخمیوں سمیت چھ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق اتحاد ٹاؤن پولیس نے عابد آباد قبرستان روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی ڈاکو کو گرفتار کیا، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی میں گبول ٹاؤن پولیس نے بفرزون سیکٹر 16 بی میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
زخمی ملزم معراج کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم ارحم کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے دو پستولیں، تین موبائل فون اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ادھر سپر مارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد گجر نالہ، طالب کالونی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جن کی شناخت دلاور، سید صائم اور فیضان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل