Thursday, February 12, 2026
 

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کی فرار ہونے کی کوشش، لیول ٹو سے چھلانگ لگا دی  

 



اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر نے فرار ہونے کی کوشش میں لیول ٹو سے چھلانگ لگا کر زخمی ہوگیا۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مرزا نعمان سعید نے ایف آئی اے ہولڈنگ سے واش روم جانے کا بہانہ بنایا اور لیول ٹو سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ مسافر بیلٹ نمبر 2 کے قریب گر کر شدید زخمی ہوگیا جس پر پی اے اے میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر اسے ٹراما سینٹر منتقل کیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل