Thursday, February 12, 2026
 

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی صدارت پاکستان کے لیے عالمی ڈیجیٹل شراکت داری کا نیا باب

 



ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان عالمی ڈیجیٹل شراکت داری اور جدید ٹیکنالوجیز میں نمایاں  کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان نے کویت میں پانچویں جنرل اسمبلی کے دوران 'ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او)' کی صدارت سنبھال لی۔ اس اجلاس میں 16 رکن ممالک کے سینئر حکام ایشیا، افریقہ اور یورپ سے شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام  شزہ فاطمہ خواجہ نے عالمی سطح پر ڈیجیٹل تعاون، سائبر سیکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او ایک عالمی فورم ہے جو ممبر ممالک میں ڈیجیٹل معیشت، انفراسٹرکچر اور ڈیٹا گورننس کو فروغ دیتا ہے، ڈی سی او  میں  پاکستان کی قیادت عالمی ڈیجیٹل پالیسی میں ملک کی ساکھ مضبوط کرے گی۔ شزہ فاظمہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے ڈی سی او   کی صدارت قبول کرنا اعزاز کے ساتھ مشترکہ ذمہ داری کا بھی احساس دلاتا ہے، ہم ڈی سی او کے تعاون اور ڈیجیٹل شعبے میں شراکت  اور مستقبل میں متحد ہو کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان عالمی ڈیجیٹل فورمز میں اپنی قیادت اور تعاون کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل