Loading
کے پی کے صوبائی وزیر صحت میاں خلیق الرحمان خٹک کی ہدایت پر جعلی ویکسین فروخت کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میاں خلیق الرحمان خٹک کا کہنا تھا کہ عوامی شکایت، اقدامات نہ کرنے والے متعلقہ آفیسر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کچھ عناصر جعلی ویکسین کی فروخت میں ملوث پائے گئے۔
وزیر صحت نے کہا کہ کارروائی کے دوران میں موبائل سیلرز کیساتھ جعلی ویکسین برآمد ہوئے۔ جعلی ویکسین کو ضبط کرلیا گیا۔
صوبائی وزیر صحت میاں خلیق الرحمان خٹک نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی،بلیک مارکیٹنگ،جعلی ویکسین فروخت کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ عوام کو ویکسین سرکاری سطح پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فائزر کمپنی دو دنوں میں چار سو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل