Loading
ٹریفک حکام نے موٹر وہیکل آرڈنینس میں ترامیم کے بعد ڈھائی ماہ میں 12 ارب 55کروڑ روپے اکٹھے کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک پولیس نے ڈھائی ماہ میں 34 لاکھ 95 ہزار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کئے۔
جرمانوں کی مد میں شہریوں کے 6 ارب 27 کروڑ کے چالان کئے گئے۔ 45 لاکھ 75 ہزار لائسنس رینیول اور نئے لائسنس کے اجرا پر6ارب 27کروڑ سے زائد کا ریوینیو اکٹھا کیا گیا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر7 لاکھ 7 ہزار گاڑیاں و موٹر سائیکلیں بند کیں۔ 2 ہزار7 پولیس کی گاڑیوں کے چالان اور5 سو75 پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔
دیگر سرکاری محکموں کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 11 سو 25 کے چالان 7 سو 83 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ کم عمرڈرائیورز کے خلاف سختی پر87 فیصد قابو پایا گیا۔
ٹریفک پولیس نے ڈھائی ماہ کی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو جمع کروا دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل