Loading
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرمملکت طلال چوہدری سے امریکہ کے محکمہ خارجہ کے معاون وزیر برائے جنوبی و وسطی ایشیا جان مارک پومرشائم نے اہم ملاقات کی۔
امریکی سفیر نیٹلی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ امریکی وزیر نے اسلام آباد اور کوئٹہ کے حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور متاثرین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی خصوصاً داخلی سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران مائننگ، منرلز اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون ناگزیر ہے اور اس ضمن میں امریکہ کے ساتھ تعلقات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مائننگ، منرلز اور توانائی کے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان عالمی شراکت داری پر یقین رکھتا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں محفوظ ترین ماحول فراہم کیا جائے گا۔ امریکی وزیر جان مارک پومر شائمنے کہا کہ امریکہ ہمیشہ پاکستان کے تعلقات کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل