Thursday, February 12, 2026
 

بنگلادیش انتخابات؛ جماعت اسلامی کے رہنما سے 75 اور بی این پی رہنما سے 15 لاکھ ٹکا برآمد

 



بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے آغاز سے قبل سیکیورٹی اداروں نے ملک کے مختلف حصوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی مقدار میں نقد رقم برآمد کرلی. بنگلادیشی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور ووٹوں کی خرید و فروخت کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن آپریشن کیا۔ جس میں 6 اضلاع میں مختلف مقامات سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران کروڑوں مالیت کی نقد رقم قبضے میں لے لی گئی۔ ڈھاکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کارروائی کے دوران جماعت اسلامی کے ایک ضلعی امیر کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 74 لاکھ ٹکا برآمد ہوئے تھے۔ جماعت اسلامی کے گرفتار رہنما سے سیکیورٹی حکام اس رقم کے ذرائع اور ممکنہ استعمال سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔ ادھر بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی انتخابی مہم میں شامل ایک گاڑی سے بھی 15 لاکھ ٹکا برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران بڑی مقدار میں نقد رقم کی نقل و حرکت مشکوک تصور کی جاتی ہے اسی لیے سخت نگرانی جاری ہے۔ یاد رہے کہ انتخابات کے پیش نظر بنگلادیش کے مرکزی بینک نے 9 فروری سے 12 فروری تک ایک ہزار ٹکا سے زائد رقم کی منتقلی پر پابندی عائد کی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ووٹوں کی ممکنہ خریداری کو روکنا ہے تاکہ الیکشن کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنایا جا سکے۔ مالی بے ضابطگیوں اور ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کو روکا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل