Thursday, February 12, 2026
 

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ

 



پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 6 فروری 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعدا سٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 17 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی  ذخائر کی مالیت 6 فروری 2026 کو 21 ارب 37 کروڑ 47 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں سرکاری زر مبادلہ ذخائر کی مالیت 16 ارب 17 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 19 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل