Thursday, February 12, 2026
 

بنگلادیش انتخابات؛ پولنگ اسٹیشن میں جماعت اسلامی سے جھگڑا؛ رہنما بی این پی ہلاک

 



بنگلادیش میں حسینہ واجد کے طویل آمرانہ دور کے خاتمے کے بعد آج عبوری حکومت کی نگرانی میں ملک بھر میں عام انتخابات ہوئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں پولنگ کا اختتام ایک افسوسناک واقعے کے ساتھ ہوگیا تاہم مجموعی طور پر صورت حال بہتر رہی۔ بنگلادیش کے شہر کُھلنا کے ایک پولنگ اسٹیشن میں جماعت اسلامی اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے کارکنان کے درمیان شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ جس کے دوران بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما 60 سالہ محب الزمان پولنگ اسٹیشن میں گر کر بے ہوش ہوگئے۔ انھیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ڈاکٹرز کے بقول موت کی وجہ سر پر گہری چوٹ لگنا ہے۔ بی این پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے ہمارے سینیئر رہنما محب الزمان کو دھکے دیکر گرایا اور مار پیٹ کی۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما محبوب الرحمان نے بی این پی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی والے ہماری خواتین کو پولنگ اسٹیشن سے نکال رہے تھے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے مزید کہا کہ میں نے خود اس معاملے پر مداخلت کی اور اسی دوران ہنگامہ آرائی میں ایک شخص کی طبیعت خراب ہوگئی اور بعد میں وہ انتقال کرگئے۔ انھوں نے اس واقعے میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی دھکم پیل نہیں ہوئی بلکہ انتقال کرجانے والے شخص کو بھی ہم نہیں جانتے تھے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل