Loading
کرکٹ کی دنیا میں آسٹریلوی ٹیم کا نام سنتے ہی مخالف ٹیم کی شکست کا خیال خود بخود ذہن میں آجاتا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کو آئی سی سی کے سب سے زیادہ میگا ایونٹس جیتنے کا اعزاز حاصل ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں آسٹریلیا اب تک قدر کمزور حریف زمبابوے کو شکست نہیں دے سکا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واحد مقابلہ 2007 میں سب سے پہلے ایڈیشن میں کیپ ٹاؤن میں ہوا تھا، جہاں زمبابوے نے پانچ وکٹوں سے حیران کن کامیابی حاصل کی تھی۔
اس میچ میں برینڈن ٹیلر نے ناقابل شکست 60 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے آخری اوور میں نیتھن بریکن کے خلاف فیصلہ کن شاٹ کھیلا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 40 سالہ ٹیلر ایک بار پھر ٹیم میں شامل ہونے کے امیدوار ہیں۔
اس شکست کے بعد اُس وقت کے آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا تھا کہ ٹیم کو کھیل کا زیادہ احترام کرنا ہوگا۔
Zimbabwe batter Brendan Taylor famously hit the winning runs to defeat Australia way back in 2007. He's now 40 and looks likely to take on the Aussies again in Friday's #T20WorldCup clash ????
Full guide: https://t.co/hxyortyzcu pic.twitter.com/n2qFOxEB3L
— cricket.com.au (@cricketcomau) February 12, 2026
دونوں ٹیمیں اس کے بعد صرف دو ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مدِ مقابل آئیں، جو 2018 میں ہرارے میں کھیلی گئی سہ فریقی سیریز کا حصہ تھے۔
ان میچز میں آسٹریلیا نے واضح برتری دکھائی جبکہ ایرون فنچ کی 172 رنز کی ریکارڈ اننگز آج بھی یادگار ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل