Thursday, February 12, 2026
 

ہالی ووڈ کے معروف اداکار 48 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

 



ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔  غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اداکار کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پوسٹ کی ذریعے کی گئی جو 48 سال کی عمر میں کینسر سے طویل جنگ کے بعد انتقال کرگئے۔  11 فروری کو شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ’ہمارے پیارے جیمز ڈیوڈ وین ڈر بیک آج صبح پُرسکون انداز میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے‘۔         View this post on Instagram                       پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دن ہمت اور وقار کے ساتھ گزارے، ان کی خواہشات، انسانیت سے محبت اور وقت کی حرمت کے بارے میں بہت کچھ شیئر کرنا باقی ہے۔  رپورٹس کے مطابق اداکار کو اگست 2023 میں اسٹیج تھری بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ  انہوں نے 2024 میں اپنی بیماری کی خبر خود شیئر کی تھی۔  تاہم، کینسر سے جنگ کے دوران بھی وہ اداکاری کے مصروف رہے، ان کا ڈرامہ ’اوورکمپنسیٹنگ‘ تھا جو 2025 میں نشر ہوا تھا۔  جیمز وان ڈیر بیک نے ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہیں خاص طور پر نوجوانوں میں بے حد مقبولیت حاصل تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل