Loading
جوڈیشل کمیشن نے سانحہ گل پلازہ کے بعد متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے گل پلازہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن 14 فروری کو گل پلازہ کا دورہ کرے گا۔ جوڈیشل کمیشن حکومتی اداروں کو تحقیقات کے لیے طلب کرنے سے قبل پوری عمارت کا خود جائزہ لے گا۔
جوڈیشل کمیشن گل پلازہ کی موجودہ صورتحال کا معائنہ کرے گا۔ جوڈیشل کمیشن جائے وقوعہ پر آتشزدگی کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشن، موجود راستے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا۔
کمیشن گل پلازہ کا وزٹ کرنے کے بعد متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کرکے طلب کرے گا۔ فائر بریگیڈ، کے ایم سی، ریسکیو ادارے، ایس بی سی اے اور دیگر اداروں کو طلب کیا جائیگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل