Friday, February 13, 2026
 

ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

 



وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اور ان تنظیموں کے سہولت کاروں کے خلاف حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ملکی سلامتی کے پیش نظر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس نے شرکت کی اور انہوں نے صوبوں میں امن و امان سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اور داعش کی پاکستان میں ممکنہ موجودگی کا خدشہ بھی زیرغور آیا۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کےسلیپر سیلز کے خلاف کارروائیوں کی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے اور اجلاس میں اسلام آباد میں حالیہ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی مضبوط کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل