Friday, February 13, 2026
 

ویلنٹائن ڈے سے ایک دن پہلے منایا جانے والا ’’گیلنٹائن ڈے‘‘ کیا ہے؟

 



دنیا بھر میں ہر سال 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے، جسے محبت کے عالمی دن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس موقع پر لوگ اپنے شریکِ حیات، منگیتر یا پسندیدہ شخصیت سے محبت کا اظہار کرتے ہیں، تحائف دیتے ہیں اور بعض اوقات زندگی کے نئے سفر کا آغاز بھی کرتے ہیں۔ تاہم بہت سے افراد اس بات سے واقف نہیں کہ اسی موقع کے قریب ایک اور دن بھی منایا جاتا ہے جسے ’’گیلنٹائن ڈے‘‘ کہا جاتا ہے۔ گیلنٹائن ڈے دراصل خواتین کی دوستی اور باہمی محبت کے اظہار کا دن ہے۔ یہ ویلنٹائن ڈے سے ایک روز قبل، یعنی 13 فروری کو منایا جاتا ہے، اور خاص طور پر یورپی اور مغربی ممالک میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس دن کا مقصد رومانوی تعلق کے بجائے خواتین کے درمیان دوستی، یکجہتی اور خوشی کو منانا ہوتا ہے۔ اس موقع پر خواتین اپنی سہیلیوں کے ساتھ خصوصی تقریبات منعقد کرتی ہیں۔ کچھ ریسٹورنٹ میں جمع ہوتی ہیں، تو کوئی گھریلو پارٹی کا اہتمام کرتی ہیں۔ سیر و تفریح، تحائف کا تبادلہ، موسیقی اور ڈی جے کا انتظام بھی ان محفلوں کا حصہ ہوتا ہے۔ اس دن کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ تقریب خالصتاً خواتین کے لیے مخصوص ہوتی ہے اور مردوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی۔ یوں جہاں ویلنٹائن ڈے رومانوی محبت کا استعارہ سمجھا جاتا ہے، وہیں گیلنٹائن ڈے خواتین کی دوستی اور باہمی تعلق کو سراہنے کا ایک منفرد اور خوشگوار انداز بن کر سامنے آیا ہے، جو ہر سال مزید مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل