Sunday, February 15, 2026
 

امریکا: نیوکلیئر فیوژن کا عمل کرنے والا 12 سالہ طالبعلم

 



امرکا کا ایک طالبِ علم 12 برس کی عمر میں نیوکلیئر فیوژن کا عمل کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کے طالبِ علم ایڈن مک ملن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے منصوبے پر آٹھ برس کی عمر میں کام شروع کیا تھا پہلے نمونے (پروٹو ٹائپس) بنانے سے پہلے دو برس تک انہوں نے نیوکلیئر فزکس پڑھی۔ انہوں نے کہا کہ اس متعلق اپنی والدہ کو مطمئن کرنے کے لیے انہیں محنت کرنی پڑی۔ ان کی والدہ پوچھا کرتی تھیں کہ اس میں کیا غلط ہو سکتا ہے اور کیسے غلط ہو سکتا ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کا کہتی تھیں کہ کچھ گڑ بڑ نہیں ہوگی۔ بالآخر پروجیکٹ کی تکمیل نیوکلیئر فیوژن کا عمل ہونے کی صورت میں ہوئی۔ ایڈن نے ریکارڈ کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جلد شواہد جمع کرائیں گے۔ تاہم، اس وقت یہ ریکارڈ جیکسن اوسوالٹ کے پاس ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل