Loading
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے ایشان کشن کا کہنا ہے کہ وکٹ شروع میں آسان نہیں تھی لیکن آپ کو اپنی صلاحیت پر بھروسہ کرنا ہوتا ہے۔
میچ کے بعد مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آف سائیڈ کے گیم پر محنت کی ہے۔ انہوں نے گیم کو سادہ رکھا اور بڑی باؤنڈریز پر گیپ میں کھیلنے کی کوشش کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ اسپیشل ہوتا ہے۔ ان کے اسپنر اچھے ہیں، ان کے خلاف جیتنا ٹورنامنٹ میں اعتماد بڑھائے گا۔
واضح رہے بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 77 رنز بنا کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل