Monday, February 16, 2026
 

کراچی میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے راہ گیر سمیت 2 افراد جاں بحق

 



کراچی: ملیر کینٹ کے علاقے بھٹائی آباد پی آئی اے سوسائٹی گیٹ نمبر 3 کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کر کے مقتولین کی لاشوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت 30 سالہ طلحہٰ شاہ اور 22 سالہ شاہ روم کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید نے بتایا کہ واقعہ پلاٹ کے تنازعہ پر پیش آیا ہے جس میں جاں بحق ہونے والا نوجوان شاروم راہگیر تھا جو کہ فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوا ہے جبکہ پلاٹ کے تنازعے کے حوالے سے شارع فیصل تھانے میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے ہیں اور حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل