Tuesday, February 17, 2026
 

کراچی میں موسم جزوی ابرآلود، بارش کا امکان

 



شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے ساتھ معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، آج 10 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہر کے ساحلی اور مضافاتی علاقوں میں آج شام یا رات سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد جبکہ حدِ نگاہ 600 میٹر ریکارڈ ہوئی، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 95 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ کل کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل