Loading
جاپان میں ماں کی طرف سے ترک کیے جانے والے بندر کے بچے کی کھلونے کو لپٹنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
’پنچ‘ نامی چھ ماہ کے بندر کے بچے کو آرام کی تلاش میں کھلونے بندر کی آغوش میں جاتے فلمایا گیا۔ پنچ کو اس کی ماں نے پیدائش کے کچھ عرصے بعد ہی ترک کر دیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا بندر آرام کے لیے کھلونے کی گود میں بیٹھ جاتا ہے۔ پھر جھک کر اپنا چہرہ کھلونے میں چھپا لیتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں پنچ کو کھلونا لے کر انکلوژر میں گھومتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جاپان میں اچیکاوا سٹی زُو میں آئے لوگوں نے جب یہ دیکھا تو ان کے دل پسیج گئے۔
ایک اور کلپ میں پنچ کو اس کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکار کی گود میں چڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پنچ گزشتہ برس جولائی میں پیدا ہوا اور اس کی ماں سے نے کچھ عرصہ بعد ہی اس کو ترک کر دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل