Wednesday, February 18, 2026
 

بھنبور، آتشزدگی کے واقعے میں آثار قدیمہ کا مقام خاکستر

 



عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے جانے والے قدیم شہر بھنبور میں نامعلوم افراد نے آگ لگا دی،آتش زدگی کے واقعے میں سمندری گھاٹی کے کنارے آثار قدیمہ کا مقام جل کر خاکستر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں دریائے سندھ کے کنارے آباد پہلی صدی قبل مسیح کے تباہ شدہ تاریخی شہر بھنبور میں نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔  واقعے کے نتیجے میں آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثہ کی حیثیت رکھنے والے شہر میں قدرتی جھیل کے کنارے جھاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئی۔  خوش قسمتی سے قریب موجود دنیا کی قدیم ترین اور جنوبی ایشیا کی پہلی مسجد، قدیم مکانات کے آثار اور دیگر تاریخی مقامات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔  حفاظتی عملے کی آمد پر نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ پہلی صدی قبل مسیح کے شہر بھنبور کو 10ویں صدی میں از سر نو تعمیر کیا گیا تھا۔ سندھ کی مشہور لوگ داستان سسی پنوں کے حوالے سے معروف اس شہر کو اقوام متحدہ کا ذیلی ادارے یونیسکو 2004 میں عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے چکا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل