Wednesday, February 18, 2026
 

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو زخمی ملزمان گرفتار

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ناظم آباد فائیو اے کے علاقے میں پیش آیا جہاں کراچی پولیس کی پاپوشنگر پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ دوسرا واقعہ گلبرگ تھانے کی حدود میں فیڈرل بی ایریا طاہر ولا چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے نتیجے میں ایک اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے پستول، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل