Friday, February 20, 2026
 

اسموگ تدارک کیس؛ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

 



لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو باقاعدہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے شیرانوالہ گیٹ اور ٹکسالی گیٹ پراجیکٹس پر حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے لاء افسران اور ممبر کمیشن سے رپورٹس بھی طلب کرلی۔ ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ درختوں کی پالیسی سے متعلق اجلاس میں پی ایچ اے کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے کا رویہ دیکھ لیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹھیک ہے پھر پراجیکٹس بھی روکے رہیں گے۔ وی سی پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے تحریری جواب جمع کروایا گیا۔ وکیل پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ وی سی کہتے ہیں کہ انہیں درخت کٹوانے کا اختیار ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ درختوں کی کٹائی سے متعلق عدالت کے واضح احکامات موجود ہیں۔ عدالت نے کہا کہ وائس چانسلر کو باقاعدہ توہین عدالت کا نوٹس کیا جاتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل