Friday, February 20, 2026
 

مسلمان ہونے کے بعد امریکی ارب پتی کی مسجد الحرام میں پہلے لمحات کی ویڈیو وائرل

 



امریکا کی معروف کاروباری شخصیت اور ’ریڈ سی گلوبل‘ کے سی ای او کی مسلمان ہونے کے بعد مسجد الحرام میں پہلے لمحات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔   العربیہ ڈاٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بڑے سیاحتی پروگرام سے وابستہ کمپنی ’ریڈ سی گلوبل‘ کے سی ای او اور اسلام قبول کرنے والے امریکی شہری جان باگانو کی مسجد الحرام کے دورے کی دوران بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔  یاد رہے کہ ’ریڈ سی گلوبل‘ کے سی ای او کا نام سعودی عرب کے بڑے سیاحتی منصوبوں سے جڑا ہوا ہے۔  تداول واسع لمقاطع الرئيس التنفيذي للبحر الأحمر جون باغانو أثناء زيارته الحرم المكي لأول مرة بعد حصوله على الجنسية #السعودية في أكتوبر 2025 pic.twitter.com/hvoJzIEIks — العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) February 18, 2026 دراصل یہ ویڈیو اکتوبر 2025 میں سعودی شہریت حاصل کرنے کے بعد مسجد الحرام کے اندر ان کے پہلے لمحات کے دوران بنائی گئی تھی جو دوبارہ وائرل ہورہی ہے۔  ویڈیو میں امریکی شہری جان باگانو کو مسجد الحرام کی راہداریوں میں گھومتے اور روحانی ماحول کے درمیان خانہ کعبہ کا مشاہدہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان باگانوکی جانب سے مسجد الحرام کے دورے نے مملکت کے ساتھ ان کے گہرے تعلق کو ظاہر کیا ہے، یہ تعلق نہ صرف ایک کام کی جگہ کے طور پر ہے بلکہ ایک نئے وطن کے طور پر بھی ہے جس کی وہ اب شہریت رکھتے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل