Loading
گوگل نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے آغاز پر ایک خصوصی ڈوڈل متعارف کرایا ہے، جو شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
یہ ڈوڈل شوخ اور دلکش رنگوں، نمایاں اشکال اور تھری ڈی انداز میں تیار کیا گیا ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جوش، رفتار اور سنسنی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
7 فروری کو شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دسویں ایڈیشن کا سپر ایٹ مرحلہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے شروع ہوگا۔
20 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ کو کرکٹ کی تاریخ کے سب سے سخت مقابلوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے جس میں ابتدائی مرحلے میں ہی کئی سنسنی خیز اور ناقابل یقین مقابلے دیکھنے کو ملے۔
نیدرلینڈز اور امریکا نے پاکستان اور بھارت جیسی ٹیموں کو مشکلات سے دوچار کیا تو انگلش ٹیم بھی ایسوسی ایٹ ٹیموں کے خلاف لڑکھڑاتی نظر آئی۔
آسٹریلوی ٹیم سری لنکا سمیت زمبابوے سے بھی شکست کھاکر ایونٹ سے ہی باہر ہوگئی جبکہ پہلی مرتبہ ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے والی ٹیم اٹلی نے اپنی پہلی فتح حاصل کی۔
زمبابوین ٹیم گروپ مرحلے میں آسٹریلیا، سری لنکا اور عمان کے خلاف ناقابل شکست رہی جبکہ آئرلینڈ کے خلاف میچ بارش کی نظر ہوگیا۔
سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے جبکہ گروپ ٹو میں پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا شامل ہیں۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ گروپ ون میں شامل چاروں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں۔
دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں گی۔
ایونٹ کے سیمی فائنل میچز 4 اور 5 مارچ کو جبکہ فائنل 8 مارچ کو احمد آباد یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل