Saturday, February 21, 2026
 

نائیجیریا میں گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، گھروں کو آگ لگا دی، 50 افراد قتل، خواتین و بچے اغوا

 



نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے کم از کم 50 افراد کو قتل کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حملہ آوروں نے شام تقریباً 5 بجے گاؤں پر دھاوا بولا اور صبح ساڑھے 3 بجے تک کارروائیاں جاری رکھیں۔ مسلح افراد نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی جبکہ جان بچا کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے دوران کئی خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کرلیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے گاؤں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا اور بڑی تعداد میں لوگوں کو یرغمال بنایا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد متاثرین کو قریبی شہر میدوگوری منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کچھ خواتین اور بچوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ مقامی رکن اسمبلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ اغوا کیے گئے افراد کی درست تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل