Loading
سندھ حکومت نے ایم کیو ایم اور وفاقی وزرا کے کراچی سے متعلق بیانات پر پاکستان پیپلزپارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاق سے سنجیدگی کے ساتھ وضاحت طلب کرے۔
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجيل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتیں اور ایم کیو ایم، وفاقی وزراء کی نفرت انگیز تقاریر اور سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی مہم کے تحت وفاقی وزراء سندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اور سازشوں میں مصروف ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس معاملے پر سنجیدگی سے وضاحت طلب کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف وفاقی حکومت ہر معاملے میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعاون طلب کرتی ہے، جبکہ دوسری جانب اس کے اتحادی اور وفاقی وزراء صوبہ سندھ اور سندھ حکومت کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل