Loading
شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں خواتین کے سامنے سرعام نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی سوشل میڈیا پر خواتین کے سامنے نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر نوٹس لے کر ملزم کا سراغ لگایا گیا۔
پولیس نے ملزم کو نارتھ کراچی کے علاقے اجمیر نگری سے گرفتار کیا جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی اور اُس نے حراست کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
ملزم کی اپنے کیے پر معافی مانگتے ہوئے آئندہ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
تھانہ اجمیر نگری میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل