Tuesday, February 24, 2026
 

والدہ کی شادی کا رنج، سوتیلے باپ کو قتل کرنے والے دونوں بیٹے گرفتار

 



تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل اپنے سوتیلے والد کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو والدہ کی شادی کا رنج تھا، جس پر ملزمان نے اپنے سوتیلے والد کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ گرفتار افراد واردات کے بعد روپوش ہوگئے تھے، تاہم کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کے مطابق زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل