Loading
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن کی آج پھر سماعت ہوگی، جس میں عینی شاہدین اور متاثرین کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے سانحہ گل پلازہ کے جب عینی شاہدین اور متاثرین کو بیان کے لیے طلب کیا ہے، ان میں محمد شہزاد، عید عبداللہ، محمد جنید، محمد ایان اور فہد شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن اس سے قبل محکمہ فائر بریگیڈ کے سربراہ، ریسکیو1122، ڈپٹی کمشنر جنوبی، ایس ایس پی سٹی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے)، ایدھی اور چھیپا حکام، متاثرہ افراد اور عینی شاہدین کے بیان قلم بند کرچکا ہے۔
خیال رہے کہ گل پلازہ آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے سندھ ٹریبونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت کمیشن تشکیل دیا گیا ہے، یہ کمیشن پلازہ میں آگ لگنے کے اسباب، حفاظتی انتظامات کی کمی، ذمہ دار عناصر اور متعلقہ شواہد کا جائزہ لے گا۔
کمیشن کو گواہوں کو طلب کرنے، بیانات ریکارڈ کرنے اور ثبوت اکٹھا کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل