Wednesday, February 25, 2026
 

ٹرمپ کی تقریر کے دوران الہان عمر اور رشیدہ طالب کا احتجاج

 



ٹرمپ کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران ایوان میں دو ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس نے شدید احتجاج کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طالب نے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ پر جملے کسے اور نعرے بازی کی۔ دونوں ارکان نے صدر پر الزام عائد کرتے ہوئے بلند آواز میں کہا آپ نے امریکیوں کو قتل کیا ہے جس پر ٹرمپ نے کہا کہ آپ کو مجرموں کا تحفظ کرتے ہوئے خود پر شرم آنی چاہئے۔ اس موقع پر ایوان میں شور شرابا شروع ہوگیا جبکہ ریپبلکن ارکان نے صدر کی حمایت میں تالیاں بجائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل