Wednesday, February 25, 2026
 

سہیل آفریدی کی ہائیکورٹ کوریڈور میں ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا

 



وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کی ہائی کورٹ کوریڈور میں ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا۔ پولیس نے وزیراعلیٰ کی روانگی کی ویڈیو بنانے پر ان کے ساتھ آنے والے شخص سے موبائل چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کروائی۔ ویڈیو ڈیلیٹ کروانے کے بعد متعلقہ شخص کو موبائل فون واپس کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے بات کرنے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تھے تاہم انہیں چیف جسٹس کے سیکرٹری سے ملاقات کے لیے سیکرٹری کے آفس میں آنے کا پیغام دیا گیا۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں لگ رہے اوپن کورٹ میں ہی بات کروں گا۔ اس کے بعد، وزیراعیٰ نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کے روسٹرم پر جا کر بات کرنے کی کوشش تاہم چیف جسٹس بات سُنے بغیر چیمبر میں چلے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل