Wednesday, February 25, 2026
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی فیملی ایمرجنسی کے باعث ٹیم کو چھوڑ گئے

 



ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں مشکلات کا شکار بھارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ تفصیلات کے بھارتی بیٹر رنکو سنگھ فیملی ایمرجنسی کے سبب ٹیم کو چھوڑ کر گھر چلے گئے ہیں۔ جمعرات کو زمبابوے کے خلاف سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے، وہ گزشتہ روز ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں رنکو کی فارم متاثر کن نہیں رہی، انہوں نے گروپ مرحلے میں 6، 1، 11 اور 6 رنز بنائے تھے جن میں سے آخری دو اننگز میں وہ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف 76 رنز کی شکست میں وہ کھاتہ بھی نہ کھول سکے تھے، ان کی عدم دستیابی پر سنجو سیمسن اور اکشر پٹیل متبادل آپشنز ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل