Wednesday, February 25, 2026
 

قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کیلیے مصر پہنچ گئی

 



ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم عماد بت کی قیادت میں مصر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم براستہ ریاض اور قاہرہ ورلڈکپ کوالیفائر کے میزبان شہر پہنچی۔ قاہرہ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر طلحہ نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ پاکستانی ٹیم ملائیشیا، چین اور آسٹریا کے ساتھ گروپ بی میں شامل ہے۔ پاکستانی ٹیم پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ  2 مارچ کو ملائیشیا اور تیسرا میچ 4 مارچ کو آسٹریا سے ہوگا۔ گروپ اے میں انگلینڈ، جاپان، مصر اور امریکا شامل ہیں۔ گروپ اے اور بی کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ پاکستان اگر سیمی فائنل کھیلتا ہے تو ورلڈکپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلےگا۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مطابق تمام لڑکے بہترین پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں۔ جدید ہاکی میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں، ہر میچ بہت اہم ہے، پہلاہدف سیمی فائنل میں رسائی پانا اور اس کے بعد ٹائٹل جیتنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل