Loading
پنجاب کے ضلع بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دریا خان پل کو عارضی طور پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر انتہائی ضروری ہو تو اپنا شناختی کارڈ، موٹر سائیکل، گاڑی کے مکمل کاغذات ہمراہ رکھیں۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور غیر ضروری بحث نہ کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے والے دریا کے پل پر واقع پنجاب پولیس کی داجل چیک پوسٹ پر افطار کے وقت خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل